بھارت کیخلاف فائنل میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ، سرفراز احمد

بھارت کیخلاف فائنل میں جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ، سرفراز احمد

اوول :  پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے میچ کے بعد سے جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ کھلاڑی روایتی حریف بھارت کے خلاف فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میںکل  اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے قائد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف مقابلے سے خوف زدہ نہیں، فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ روایتی حریف کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد سے جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور فائنل تک رسائی کھلاڑیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے، ٹائٹل جیتنے کیلئے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں