بھارتی اداکارہ انوشکا سین شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

بھارتی اداکارہ انوشکا سین شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
سورس: file photo

ممبئی، بھارتی ٹیلی ویژن کی نوعمر اداکارہ انوشکا سین معروف ریئلٹی شو 'خطروں کےکھلاڑی11' کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  اسٹنٹ پر مبنی ریئلٹی شو 'خطروں کے کھلاڑی 11' کی جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں شوٹنگ جاری تھی تاہم شو میں شریک انوشکا سین کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا سین کیپ ٹاؤن میں ہی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں اور شو کے باقی افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ شو کی شوٹنگ کے دوران انوشکا نے متعدد اسٹنٹس کامیابی سے کیے اور ان میں کورونا سے متاثر ہونے کی کوئی علامت بھی نہیں تھی تاہم معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔