Get Alerts

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زدران، نور احمد، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، محمد عباس، دانش عزیز، محمد عامر اور محمد الیاس شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 

ٹیگز: