لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ناک آؤٹ مرحلے کا یہ مقابلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
یاد رہے کہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، جبکہ آج کی فاتح ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد سے ٹکرائے گی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر)، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان، حارث رؤف جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ شامل ہیں