Get Alerts

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان آج ایلیمینیٹر کا بڑا ٹاکرا

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان آج ایلیمینیٹر کا بڑا ٹاکرا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں ایلیمینیٹر میچ میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں اس اہم مقابلے میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں، کیونکہ شکست خوردہ ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی، جبکہ جیتنے والی ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔

ایلیمینیٹر 2 کا میچ کل، جمعہ 23 مئی کو کھیلا جائے گا، اور اس کے فاتح کو 25 مئی، بروز اتوار ہونے والے فائنل میں رسائی ملے گی۔ فائنل میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔

ادھر لاہور میں سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاکہ شائقین کرکٹ اس دلچسپ مرحلے سے بھرپور لطف اٹھا سکیں۔

ٹیگز: