انٹربینک میں ڈالر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

انٹربینک میں ڈالر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

لاہور: پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو آج 1 روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں 206 روپے پر آ گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد اس نے بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ 
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.29 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 207 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ 

مصنف کے بارے میں