نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق  نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے: نانبائی ایسوسی ایشن کی درخواست

نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق  نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے: نانبائی ایسوسی ایشن کی درخواست

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا ہے. عدالت نے انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات میں بھی توسیع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نانبائی ایسوسی ایشن کے آفتاب اسلم گل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے  آٹے، گیس اور بجلی کی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں. درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ایک نان کی تیاری ساڑھے18  روپے اور ایک روٹی کی تیاری میں ساڑھے 10 روپے اخراجات آ رہے ہیں. ان حالات میں  ڈپٹی کمشنر کو نان اور روٹی کی قیمتیں 18 سے 20 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی لیکن ڈپٹی کمشنر نے مؤقف سنے بغیر روٹی کی قیمت 10 روپے اور نان کی قیمت 15 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ  نان اور  روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کا  نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 22 جون کو ہو گی.

مصنف کے بارے میں