مانگا منڈی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

مانگا منڈی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
سورس: File

لاہور: لاہورکے نواحی علاقےمانگامنڈی میں 6 ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کے دوران باپ کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق طارق بٹ کالونی مانگا گاؤں میں 6 ڈاکو وکیل حبیب کے گھر زبردستی داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور سامان لوٹ لیا۔ جبکہ ڈکیتی مذمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل اور بیٹے کے زخمی ہونے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

مصنف کے بارے میں