Get Alerts

بلوچستان کا 2025-26 کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بلوچستان کا 2025-26 کا 10 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کوئٹہ : بلوچستان حکومت آج مالی سال 2025-26 کے لیے 10 کھرب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

صوبائی بجٹ میں 20 ارب روپے کا سرپلس (اضافی آمدنی) دکھایا گیا ہے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے صوبائی پی ایس ڈی پی (ترقیاتی پروگرام) کے لیے 200 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے تحت تعلیم کے لیے 175 ارب روپے اور صحت کے لیے 110 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ یہ دونوں شعبے بلوچستان میں پسماندگی کے خاتمے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید برآں، صوبے کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی مد میں 713 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، جو کہ مجموعی بجٹ کے اہم وسائل میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: