Get Alerts

امریکا نے ایران معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو دینے سے انکار کر دیا

امریکا نے ایران معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو دینے سے انکار کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت تک رسائی کے لیے باضابطہ درخواست کی تھی، جسے امریکی انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل معاہدے کی شقوں اور اس کے ممکنہ اثرات سے آگاہی کا خواہاں تھا، تاہم امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے کے بعد ایران کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان پالیسی اختلافات ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے مزید کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: