ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ، سرفراز احمد

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ، سرفراز احمد

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان سرفراز احمد کا کہنا ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بہت اہم ہے ۔ نوجوان کرکٹرز سے کافی امیدیں ہیں ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اچھے بلے باز تھے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرجیل خان کی کمی محسوس ہو گی لیکن امید ہے کہ نئے اوپنرز اس کمی کو پورا کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اظہر علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔ انہیں ٹیم سے باہر رکھنا ہی مقصود ہوتا تو انہیں ٹریننگ کیمپ میں کیوں بلایا جاتا. ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرزکی صلاحیتوں کو آزمانے کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم کے لیے اہم ہے. ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بولرز اہم کرداراداکریں گے، ان فارم پلیئرز کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
سرفرازاحمد نے کہا کہ عمر اکمل کوٹیم سے باہرنہیں کیا گیا بلکہ فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کسی ایک شعبے پر نہیں ۔بالنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ تینوں پربھرپور توانائی لگائیں گے. کھلاڑی ڈومیسٹک کی طرح انٹرنیشنل میچوں میں بھی پرفارم کریں۔کامران اکمل اوراحمد شہزاد اپنی واپسی سےٹیم کو کامیاب بنائیں گے۔