وزیراعظم عمران خان کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر   کو مبارکباد

 وزیراعظم عمران خان کی جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر   کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر  یون سوگ یول کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک کوریا تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ یون سوگ یول کو جمہوریہ کوریا کا  صدر منتخب  ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے ٹوئٹ میں مزید  کہا کہ پاک کوریا تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں  ہیں۔

 واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے قدامت پسند رہنما یون سوگ یول ملک گزشتہ ہفتے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی جیت کو ’عظیم جنوبی کوریائی عوام کی فتح‘  قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کیلئے روزگار پر توجہ دیں گے اور ضرورتمندوں کو فلاحی خدمات  بھی فراہم کریں گے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی  یون سک کو  جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی  اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ْ

مصنف کے بارے میں