اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا ،آخری گیند تک لڑوں گا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
سپیکر قومی اسمبلی کے بعد الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا جائیگا ،وزیراعظم نے دوسری جانب 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانے کی بھی ہدایات جا ری کر دیں ۔