Get Alerts

تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان نے بڑا فیصلہ سنا دیا 

تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان نے بڑا فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،وزیر اعظم نے منحرف ہونے والے ارکان کیخلاف دبنگ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ ان سے رابطہ نہیں کیا جائیگا بلکہ عدالت کے ذریعے انہیں تاحیات نا اہل کروانے پر زور دیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کیساتھ نہیں چلنا چاہتے ،مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑی جا سکتی ہے ،جس پر وزیر اعظم عمران نے کہا یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا ،ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایاجائے گا کہ کس طرح سے چور ڈاکو عوام پر دوبارہ مسلط ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔

ٹیگز: