آئی جی پنجاب کی جانب سےعمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر

آئی جی پنجاب کی جانب سےعمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر

لاہور  :آئی جی پنجاب عثمان انور  نے  لاہور ہائیکورٹ  میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کےگھر تک رسائی کے لیےدرخواست دائر کردی۔

آئی جی پنجاب عثمان انور  نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ  بغیر کسی رکاوٹ  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےگھر تک رسائی دی جائے۔زمان پار ک میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کا شک ہے۔

آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں۔

آئی جی کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیےتفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔درخواست میں مزید کہا  گیا ہے  کہ عمران خان کے گھر  رسائی کےبغیر تفتیش کاعمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔
 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں