عمران خان کو بڑا ریلیف :ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

عمران خان کو بڑا ریلیف :ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد :ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کے ناقابل ضمانت  وارنٹ  گرفتاری معطلی  کردیئے ہیں  ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ عمران خان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کو بیان حلفی سے متعلق مطمئن ہوکر فیصلہ کرنے کا کہا تھا، ٹرائل کورٹ نے کس بنیاد پر انڈر ٹیکنگ مسترد کردی ؟  جس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کو منسوخ نہیں کرسکتے۔

  عدالت نے  خواجہ حارث سے  سوال  کیا کہ کیا  انڈر ٹیکنگ ابھی بھی موجود ہے ؟  جواب میں  خواجہ حارث  نے کہا کہ ہم کل ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں،  درخواست گزار پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں،  درخواست گزار زخمی ہیں  اور انکو جان کا خطرہ ہے جس پر  چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ  ہم سب قانون کے سامنے برابر ہیں ، امید ہے سیشن کورٹ سیکورٹی کی فراہمی کو اچھی طرح دیکھ لے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران  خان کو کل عدالت میں پیش ہونے کا موقع دینے کی ہدایت کردی۔

مصنف کے بارے میں