موٹاپے کاشکار کم عمر لڑکیوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا  ہونے کی شرح میں اضافہ

 موٹاپے کاشکار کم عمر لڑکیوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا  ہونے کی شرح میں اضافہ

برمنگھم:موٹاپے کاشکار کم عمر لڑکیوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا  ہونے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔طبی ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چار برس کی عمر تک کی لڑکیوں کو موٹاپے کے سبب جوڑوں کی تکلیف کا سامنا ہے۔
نیشنل چائلڈ میژ رمنٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے 1لاکھ 20 بچوں کے ڈیٹا اور جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں لڑکیوں کے مسکو لو اسکیلیل (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں بانس سے متعلقہ مسائل سے متعلق شکایات لڑکوں کے مقابلے میں دگنی پائی گئیں۔
ان تکالیف میں گھٹنے اور کمر کے مسائل سب سے عام تھے۔ ماہرین کے مطابق چھوٹی بچیوں میں یہ تکلیف وزن میں زیادتی کے سبب تھی ، تاہم لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کے مطابق وزن میں زیادتی کی وجہ سے لڑکوں میں اس طرح کے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے۔
تحقیق میں محققین نے چار سے پانچ سال کے درمیان پرائمری سکول جانے والے 63 ہزار 418 بچوں اور چھ سال بعد 55 ہزار 364 بچوں (جب بچے 10 سے 11 برس کے ہو گئے ) کا ڈیٹا جائزہ لیا۔ جب ان بچوں نے پرائمری سکول شروع کیا تو 8.9 فیصد لڑ کے موٹاپے کا شکار تھے جبکہ 7.1 فیصد لڑکیاں اس کیفیت میں مبتلا تھیں۔
تحقیق کے چھٹے سال یہ شرح بالترتیب بڑھ کر 19.9 فیصد اور 14.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ جب جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا تو محققین نے پرائمری سکول کے تین فی صد بچوں جبکہ چھٹے سال میں آٹھ فیصد بچوں کا جوڑوں سے متعلق ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک اپوائنٹمنٹ دیکھا۔
اعداد و شمار کے مطابق چار سے پانچ سال کے 194 بچے جبکہ تحقیق کے چھٹے پریس 875 بچے اس مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئے۔آرکائیوز آف ڈیزیز ان چائلڈ ہوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے والے ان بچوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔
پرائمری سکول میں 24 فیصد لڑکیوں نے زیادہ وزن کی وجہ سے ڈاکٹروں سے کم از کم ایک بار رجوع کیا، جو موٹاپے کی صورت میں بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں