ہم وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور

ہم وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں۔


ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ   صوبے کے حقوق سے وفاق انکار نہیں کرسکتا، قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن و امان میری پہلی ترجیح ہے، صحت کارڈ کا دوبارہ اجراء کردیا گیا ہے۔ مہنگائی پر کنٹرول کرنا لازمی ہے۔

مصنف کے بارے میں