لاہور : معروف وی لاگر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے تقریباً ایک سال بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے، جس کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ حال ہی میں رجب بٹ نے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا، جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں کے صلح کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ تاہم، دونوں جانب سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ حال ہی میں ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں وہ خوش اور پُرامید نظر آئیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا: "سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں۔"
مداح ان کی ہمت اور مثبت سوچ کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔