کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ مثبت رہی۔
پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس دن کے اختتام پر 837 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,50,016 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 1,48,509 اور بلند ترین سطح 1,51,503 پوائنٹس رہی۔
مارکیٹ میں کل 26 کروڑ حصص کے سودے 17 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 32 ارب روپے کی کمی کے بعد یہ 16,793 ارب روپے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 1,49,178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔