ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو معلومات فراہم کرنے پر ہونے والی تنقید مسترد کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو معلومات فراہم کرنے پر ہونے والی تنقید مسترد کر دی

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید مسترد کر دی اُن کا کہنا ہے روس کو خفیہ معلومات ہی تو دی ہیں اتنا ہنگامہ ہے کیوں برپا ہو گیا ہے مزید کہتے ہیں صدر ہوں اور معلومات کے تبادلہ اختیار رکھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہاں روس کو معلومات دی ہیں میں با اختیار صدر ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی وزیرِ خارجہ سے خفیہ معلومات کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے تنقید کو مسترد کر دیا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بطور صدر یہ ان کا اختیار ہے۔
دہشت گردی ، اور ایئر لائنز کی حفاظت کیلئے روس سے بات کی خواہش تھی، چاہتے ہیں مل کر داعش کا مقابلہ کریں۔

اس سے پہلے امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کو داعش سے متعلق خفیہ معلومات دینے پر اتحادی ممالک ناراض ہیں۔خفیہ معلومات فراہم کرنے والے اتحادی ملک کو خطرہ ہے کہ داعش میں موجود ان کے جاسوس بے نقاب ہوسکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں