امید ہے امریکہ کی ایران سے جنگ نہیں ہوگی:ڈونلڈ ٹرمپ

امید ہے امریکہ کی ایران سے جنگ نہیں ہوگی:ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: تصویر ٹؤئٹر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکہ اور ایران سے جنگ نہیں ہوگی۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے بعد تہران جلد واشنگٹن کے ساتھ بات چیت پر مجبور ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطی کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگر ایران کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے مشرق وسطی کے حوالے سے انتظامیہ سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کر دی۔ کسی مسئلے پر مختلف آرا کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔