Get Alerts

قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
کیپشن: Image Source : Facebook

گجرات :لالہ موسیٰ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ جان کی بازی ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ کابیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا ،حادثہ میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاںبحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔