پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما عامرکیانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے   پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے  کا  اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں۔
عمر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر  بھی رہے ہیں۔
عامر کیانی  کاکہنا تھا کہ  کہا میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر  مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟

عامر محمود کیانی نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے۔نو  مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے  8،9 سیاسی پرچے درج ہیں، تحریک انصاف 1996 میں جوائن کی تھی۔ عمران خان خود کہتے ہیں  ادارے اہم ہیں، میانوالی میں جو دو  واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا، مجھے ان واقعات پر انتہای افسوس ہے، افسوس ہے اتنے عرصے کے بعد ان واقعات کی وجہ سے سیاست سے دسبردار ہونا پڑا۔
 جس نہج پر صورتحال آچکی ہے اس سیاست میں شامل نہیں رہ سکتا، جب بھی مشکل پڑی ہے فوج نے جانوں کی قربانیاں دیں۔  میں اب سیاست نہیں کروں گا، میں انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی جو خدمت کرسکا کروں گا۔

مصنف کے بارے میں