Get Alerts

مریم نواز کا معاشی وژن: 3 ماہ میں قرض سکیم سے ہزاروں افراد کو روزگار، خواتین کو بھی غیرمعمولی شراکت

مریم نواز کا معاشی وژن: 3 ماہ میں قرض سکیم سے ہزاروں افراد کو روزگار، خواتین کو بھی غیرمعمولی شراکت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے معاشی وژن کے تحت صوبے میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے گئے، صرف تین ماہ میں 61 ارب روپے کے قرض جاری کر کے ہزاروں خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔

57913 نئے کاروبار کا آغاز ہوا، جن میں سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں اور خواتین کو ہوا۔ 6753 خواتین نے کاروباری قرض لے کر خودمختاری کی جانب قدم بڑھایا، جس کے لیے 3 ارب 42 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

’’آسان کاروبار فنانس‘‘ اور ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘ اسکیمز کی نگرانی وزیراعلیٰ خود کر رہی ہیں۔ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زیر غور درخواستوں پر جلد فیصلے کیے جائیں اور کارڈ کو واٹس ایپ کے ذریعے فعال کرنے کی سہولت فوری فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مستقبل میں ایکسپورٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: