Get Alerts

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ آج صبح فجر کی نماز کے بعد شاہ محمود قریشی کو سینے میں شدید درد محسوس ہوا، جس پر جیل کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ اس وقت ان کا پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے، اور ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ٹیگز: