Get Alerts

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب: بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے ایکس اکاؤنٹس کی بندش

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب: بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے ایکس اکاؤنٹس کی بندش

اسلام آباد :بھارت نے ایکس  پر پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس تک رسائی بند کر دی ہے، جن میں نیو نیوز کے   ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک اورسینئر اینکر پرسن ، سی او او فواد احمد سمیت سینکڑوں پاکستانی صحافی شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس اقدام کے بعد کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اس عمل کو آزادی صحافت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کے یو جے نے اپنے بیان میں کہا کہ "انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ" جیسے قانونی فریم ورک کی آڑ میں سرحد پار صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ جنرل سیکرٹری سید نبیل اختر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی سطح پر اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جو جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

یہ اقدام ایک وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر صحافت اور آزادانہ اظہار کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

ٹیگز: