Get Alerts

دوستی کا بھیانک انجام، خاتون قتل، ملزم گرفتار

دوستی کا بھیانک انجام، خاتون قتل، ملزم گرفتار

لاہور: کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، 15 ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں موجود ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو قابو میں لے لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق، گرفتار ملزم کی مقتولہ خاتون فرحت سے دوستی تھی۔ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر، بابر چوک میں بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے دوران ملزم نے گھر کے اندر سے پولیس پر بھی شدید فائرنگ کی۔

اخلاق اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اصل محرکات سامنے آ سکیں۔

 
 

ٹیگز: