Get Alerts

پی ایس ایل10:پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل10:پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ پر 170 سے 180 رنز تک روکنا کامیابی کی کنجی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے اور پچ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا کہ "پچ خشک لگ رہی ہے"۔ بابر اعظم نے کہا کہ "لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں، مجھے خوشی ہوتی ہے۔"

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی میچ کی تیاری کے حوالے سے بات کی، اور کہا کہ "ہم ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔" انہوں نے پچ کو بہت اچھی قرار دیتے ہوئے میچ کے حوالے سے اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹیگز: