ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب بہت اچھارہا،آرمی چیف

ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب بہت اچھارہا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب بہت اچھارہا. پاک فوج سرحدوں کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. پارلیمنٹ میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے مسلح افواج کے سربراہان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے مصافحہ کیا. خواتین ارکان پارلیمنٹ بھی آرمی چیف سے ملیں. 

اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی بات چیت میں آرمی چیف نے کہا کہ طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب بہترین تھا۔ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گی،،ایل او سی کی صورتحال پر سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے باعث سویلین آبادی کو نقصان پہنچتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مہمانوں کی گیلری میں بیٹھنےسے قبل مسلح افواج کے سربراہان سے مصافحہ کرتے ہوئے گزرے۔  آرمی چیف سے ملنے خواتین ارکان پارلیمنٹ بھی ان کی نشست کے قریب آئیں۔