ترک صدر رجب طیب اْردوگان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ترک صدر رجب طیب اْردوگان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:ترک صدر رجب طیب اْردوگان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،ترک صدر کے خطاب کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چاورں صوبائی وزراء اعلیٰ، گورنرز، صدر،وزیر اعظم و سپیکر آزاد کشمیر،غیر ملکی سفراء، مسلح افواج کے سربراہان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف الیکشن کمشنر ودیگر کو مدعو کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اْردوگان کل  دن 11بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ترک صدر کے خطاب کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چاورں صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز، صدر،وزیر اعظم و سپیکر آزاد جموں و کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں غیر ملکی سفراء، مسلح افواج کے سربراہان کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،تمام وزرائے اعلیٰ، گورنر ز، صدر، وزیراعظم آزادجموں وکشمیر،سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور سپیکر گلگت بلتستان کو بھی دعوت نامے جاری کیے گے ہیں۔مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،چیف الیکشن کمشنر اور گورنرسٹیٹ بینک کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔