Get Alerts

ترک صدر کی آمد پر لاہور کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

ترک صدر کی آمد پر لاہور کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

 لاہور: ترکی کے صدر طیب اردوان آج  لاہور کا دورہ کریں گے۔  پنجاب حکومت نے معزز مہمان کےاستقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

صوبائی دار الحکومت  کی سڑکوں کودلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال روڈ سہ پہر3سے رات10بجے تک ٹریفک کےلیے بند کر دی جائے گی۔

رجب طیب اردگان اور ان کے وفد کے اعزاز میں شاہی قلعہ کے حضوری باغ میں عشائیہ دیاجائےگا جبکہ حج ٹرمینل،مال روڈ اورشاہی قلعہ کےاطراف میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ٍ