وزیراعظم نواز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی دعوت دیے دی

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی دعوت د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں ممالک میں شامل ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر سے چین، وسطی ایشیا منسلک ہوں گے، ترک سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھا کر سی پیک کا حصہ بنیں

 وزیراعظم نواز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی دعوت دیے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی دعوت د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں ممالک میں شامل ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر سے چین، وسطی ایشیا منسلک ہوں گے، ترک سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھا کر سی پیک کا حصہ بنیں۔ پاک ترک سرمایہ کاری کانفرنس سے معاشی تعلقات کو وسعت دینے میں مذید مدد ملے گی ۔کانفرنس میں ترک سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔ دونوں ملکوں کی جمہوری حکومتیں تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں سی پیک کے تحت 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ترک صدر نے کہا کہ پاک چی اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے،۔پاکستان کی ترقی، خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔

اسلام آباد میں ترک صدر کے ہمراہ پاکستان ترکی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2013سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان متعدد کانفرنسزکا انعقاد ہوا جس سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا اس کانفرنس سے معاشی تعلقات کو وسعت ملے گی اور دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی جمہوری حکومتیں تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں وزیر خزانہ کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم نے معاشی استحکام کے لیے سخت محنت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت عالمی معاشی ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ہم خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے معاشی استحکام اور امن و امان کے قیام پر یقین رکھتے ہیں جو سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ سرمایہ کاری کے مواقع سے بخوبی آگاہ ہیں۔