سیشن عدالت کاسی سی پی او کو عائشہ احد ملک کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سیشن عدالت کاسی سی پی او کو عائشہ احد ملک کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

لاہور: سیشن عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد ملک کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔سیشن عدالت میں عائشہ احد ملک کی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس حکام نے اسے سکیورٹی فراہم نہیں کی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان کی ایما ء پر انہیں ہراساں بھی کیا جا رہا ہے، وردی اور سفید لباس والے افراد گھر  کے باہر نگرانی اور تعاقب کرتے ہیں۔استدعا ہے کہ صوبائی وزیر قانون کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور سکیورٹی فراہم کی جائے۔

دلائل کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

مصنف کے بارے میں