بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں 

Bakhtawar Bhutto Zardari\'s fiance,Bilawal Sister,Asif Ali Zardari

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے حوالے سے نیا بیان جاری کر دیا ،بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کس کے ساتھ ہوئی ،لڑکے کا تعلق کہاں سے ہے مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو  اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا ۔

پی پی پی میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ منگنی کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر کئی متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

محمود چوہدری لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد یونس کے صاحبزادے ہیں ،محمد یونس نے 1973 میں ہجرت کی اور وہاں کنسٹرکشن اور ٹرانسپورٹ کا بزنس کھڑا کیا ۔

 پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "محمود نے پرائمری تعلیم ابو ظہبی جب کہ سیکنڈری تعلیم برطانیہ سے حاصل کی، محمود چوہدری نے قانون کی مزید تعلیم یونیورسٹی آف ڈرھم انگلینڈ سے حاصل کی۔ محمود چوہدری متحدہ عرب امارات میں کنسٹڑکشن ،فنانس اور ٹیکنالوجی کا بزنس سنبھالے ہوئے ہیں۔