صدر کے کتے نے مہمان صدر کو کاٹ لیا

 صدر کے کتے نے مہمان صدر کو کاٹ لیا

 چشیناؤ:مشرقی یورپی ملک مالدووا کی صدر مایا ساندو کے کتے نے آسٹریا کے صدر  الیگزینڈر وین ڈیر بیلن کو کاٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے صدر  کی مالدووا کی صدر  سے ملاقات کے دوران کتے نے ان کی ہاتھ کی انگلی پر کاٹا۔ رپورٹس کے مطابق مالدووا کی صدر نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کتا زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے ڈر گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد آسٹریا کے صدر کو مالدووا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران ہاتھ پر پٹی باندھے دیکھا گیا۔