اسرائیلی فورسز کی طرف سے الشفا ہسپتال کا محاصرہ، آئی سی یو میں زیر علاج تمام مریض شہید 

اسرائیلی فورسز کی طرف سے الشفا ہسپتال کا محاصرہ، آئی سی یو میں زیر علاج تمام مریض شہید 

غزہ: اسرائیل کی جانب سے طبی امداد روکنے کے باعث غزہ   کے  الشفا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تمام مریض  شہید ہوگئے ۔ ہسپتال میں مزید 7 ہزار مریض موجود ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ 

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کا محاصرہ کیا اور طبی سامان (ادویات، ایندھن وغیرہ) کی فراہمی کو روک دیا گیا جس کے باعث آئی سی یو کے تمام مریض شہید ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں 7 ہزار مریض تاحال موجود ہیں جنہیں ہسپتال سے باہر جانے نہیں دیا جارہا اور آئند چند گھنٹے بعض مریضوں کے لیے موت کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے بعد سے 55 لوگ شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ الشفا ہسپتال میں گزشتہ دو دنوں میں 24 مریض بجلی کی بندش کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ “بجلی کی بندش گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مختلف شعبہ جات میں 24 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں