تربت : گوادر اور تربت میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تربت سے تقریباً 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔