Get Alerts

ٹک ٹاک نے نیا فیچر "بلیٹن بورڈ" متعارف کرادیا

ٹک ٹاک نے نیا فیچر

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام "بلیٹن بورڈ" رکھا گیا ہے۔ یہ فیچر برانڈز اور کریٹیرز کو اپنے فالوورز کے ساتھ مواد شیئر کرنے کی ایک نئی سہولت فراہم کرے گا۔

بلیٹن بورڈ، انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرح کام کرتا ہے، جس میں صرف کریٹیرز ہی مواد پوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ فالوورز محض ایموجیز کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس فیچر میں کریٹیرز ٹیکسٹ، امیجز، اور ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے، جو ان کے فالوورز تک محدود ہوں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو اور جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم 50 ہزار ہو۔ اس کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کو اپنے فالوورز کے ساتھ نیوز، اپڈیٹس اور خصوصی مواد شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے، جبکہ یہ مواد ٹک ٹاک کی عمومی پوسٹس کے بجائے بلیٹن بورڈ پر شیئر کیا جائے گا تاکہ صرف متعلقہ فالوورز ہی اسے دیکھ سکیں۔

بلیٹن بورڈ کی آزمائش جون 2025 سے کی جارہی تھی اور اب اس کو باضابطہ طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بلیٹن بورڈ پر پوسٹ کیے جانے والے تمام مواد کو ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

کریٹیرز اپنے ان باکس میں جا کر اس فیچر کو استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ اس نئے طریقے سے مواد شیئر کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: