Get Alerts

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکس نافذ، کیٹیگریز کے مطابق شرحیں مقرر

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکس نافذ، کیٹیگریز کے مطابق شرحیں مقرر

پشاور:خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے فکس ٹیکسز نافذ کر دیے گئے ہیں جن پر باقاعدہ عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔ کیپرا کے مطابق صوبے کے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ایونٹ کے مطابق فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کیٹیگری اے کے شادی ہالز (500 سے زائد گنجائش) کا فکس ٹیکس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جب کہ کیٹیگری بی (300 تا 500 افراد) کے ٹیکس میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ ٹیکس 20 ہزار روپے فی ایونٹ ہو گیا ہے۔ کیٹیگری سی کے ہالز میں ٹیکس 10 ہزار روپے برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ اضافی ٹیکسز صوبائی بجٹ کے فیصلوں کے تحت یکم جولائی سے نافذ ہیں، اور جو شہری فکس ٹیکس نہیں دیں گے ان سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ ٹیکس اضافہ صوبے کی مالی ضروریات اور ریونیو بڑھانے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: