Get Alerts

ترمیمی فنانس بل: سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس معافی، دیگر سلیب پر مختلف شرحیں نافذ

ترمیمی فنانس بل: سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس معافی، دیگر سلیب پر مختلف شرحیں نافذ

اسلام آباد: حکومت نے  ترمیمی فنانس بل میں سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دے دیا۔ اس سے زیادہ آمدنی والے افراد کے لیے مختلف ٹیکس سلیب اور شرحیں متعین کی گئی ہیں۔

بل کے تحت 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک تنخواہ والوں کو 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے علاوہ 11 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے تنخواہ پر 1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 23 فیصد ٹیکس جبکہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے پر 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 30 فیصد آمدنی ٹیکس لگےگا۔

41 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدنی پر 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے علاوہ 35 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

اس ترمیم سے کم آمدنی والے افراد کی ٹیکس بوجھ میں واضح کمی آئے گی جبکہ زیادہ آمدنی والے طبقے پر ٹیکس کی شرحیں سخت کی گئی ہیں۔

ٹیگز: