آرمی چیف کی افغان علاقے میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

آرمی چیف کی افغان علاقے میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان کے علاقے پکتیا میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردحملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ دہشتگردی کےخلاف بھرپورعزم سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں، دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مشترکہ دشمن کو شکست دینگے۔