Get Alerts

بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار

بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار

نئی دہلی :ایشین چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر اختلاف سامنے آگیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹورنامنٹ کے میچز بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی جریدے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر میچز کے وینیو میں تبدیلی کا مطالبہ کیا، تاہم بھارتی ہاکی حکام نے اس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے پاکستان کی شرکت کے حوالے سے متبادل انتظامات پر بھی غور کیا ہے، جن میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش یا عمان کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا امکان زیرِ بحث آیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے وینیو تبدیلی کا مطالبہ سیکیورٹی خدشات سے جوڑا گیا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت سے متعلق صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے۔

اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین پاکستان کے تحفظات پر کیا فیصلہ کرتے ہیں اور آیا پاکستانی ٹیم مقررہ مقام پر ایونٹ میں شرکت کرے گی یا نہیں۔

ٹیگز: