Get Alerts

ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ نے عاصم اظہر کی توجہ بھی حاصل کرلی

ہانیہ عامر کے گانے ’پابلو‘ نے عاصم اظہر کی توجہ بھی حاصل کرلی

لاہور : پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ و گلوکارہ ہانیہ عامر کے پہلے گانے ’پابلو‘ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین فنکارہ قرار دیا ہے، جس کے بعد دونوں کے مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر ان کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں عاصم اظہر نے ’پابلو‘ کو زبردست گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کو موسیقی کے میدان میں ایک نئے انداز میں دیکھنا دلچسپ تجربہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر گانے کے بول کو سراہا، جو ہانیہ نے خود تحریر کیے ہیں۔

عاصم اظہر نے موسیقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گانوں کو محض مقابلے کی نظر سے دیکھنے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور فنکاروں کے کام کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہانیہ عامر کا پاپ میوزک میں قدم پاکستان اور جنوبی ایشیا کی دیگر نوجوان لڑکیوں کو بھی اس شعبے میں آنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہ چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دونوں کی ملاقاتوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث دوبارہ ساتھ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

ٹیگز: