Get Alerts

 فیول ریلیف سکیم میں نئی سہولت، کم پٹرول لینے والوں کو بھی 500 روپے ہفتہ وار رعایت

 فیول ریلیف سکیم میں نئی سہولت، کم پٹرول لینے والوں کو بھی 500 روپے ہفتہ وار رعایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف سکیم پر ملک بھر میں عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت مستحق شہریوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔

 سکیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حکومت نے 5 لیٹر سے کم پٹرول خریدنے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کے لیے بھی رعایت کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

 نئے فیصلے کے تحت اہل صارفین کو ایک ٹوکن پر ہفتہ وار 500 روپے کی براہِ راست رعایت دی جائے گی، جبکہ ہر ماہ چار ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

 حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے موٹرسائیکل اور رکشہ صارفین کو پٹرول کی خریداری پر براہِ راست مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 فیول ریلیف سکیم کے تحت رعایت حاصل کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹیگز: