Get Alerts

 کوہاٹ مسجد دھماکا: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری، شہدا کی نماز جنازہ ادا

  کوہاٹ مسجد دھماکا: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری، شہدا کی نماز جنازہ ادا

کوہاٹ: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد کوہاٹ اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 حکام کے مطابق کارروائی کے دوران سنائپر سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دھماکے میں 21 افراد شہید اور 103 زخمی ہوئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 دوسری جانب شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے متعلق کارروائی بھی جاری ہے۔

ٹیگز: