چین کا افغانستان کے بے گھر افراد کی مدد کے لئے بڑی امداد کا اعلان

چین کا افغانستان کے بے گھر افراد کی مدد کے لئے بڑی امداد کا اعلان

کابل: افغانستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ نے کہا ہے کہ چین عالمی خوراک پروگرام کے تحت افغانستان کو 10لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا،یہ امداد خوراک فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی سفیر کا خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سردیاں آرہی ہیں جس سے بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا،اس لیے افغانستان کا دوست اور قریبی ہمسائیہ ہونے کے لحاظ سے چین افغانستان ک بے گھر افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ چین اور عالمی خوراک پروگرام کے درمیان افغانستان میں یہ پہلا تعاون ہے۔دوسری جانب اس موقع پر عالمی خوراک پروگرام کے پال ہووے نے چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون نیا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں