کراچی، مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی، مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
سورس: File

کراچی: صوبہ سندھ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قائد آباد اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد ، ملیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں شاہ لطیف، لانڈھی، مظفر آباد کالونی، مسلم آباد کالونی، شیر پاؤ کالونی، بھینس کالونی،  سعدی ٹاؤن اور رزاق آباد سمیت دیگر شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاق نہیں ملی۔

مصنف کے بارے میں