بری خبر، سابق کپتان کی بہن انتقال کر گئیں

بری خبر، سابق کپتان کی بہن انتقال کر گئیں
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔

سابق کپتان کے بھائی مشتاق آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بہن کے انتقال کی خبر دی۔ 

 

مشتاق آفریدی کے مطابق  مرحومہ  کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ 
 
بعد ازاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے خود بھی اپنے سوشل میڈ یا اکاؤنٹ سے اپنی علیل بہن کے انتقال کی اطلاع دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی علیل بہن کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

مصنف کے بارے میں