'قاسم کے ابو سےبھی ڈیل ہو گی,  بشریٰ بی بی نےبھی ڈیل کی کوشش کی لیکن  چیئر مین پی ٹی آئی کی گارنٹی نہ دی'

'قاسم کے ابو سےبھی ڈیل ہو گی,  بشریٰ بی بی نےبھی ڈیل کی کوشش کی لیکن  چیئر مین پی ٹی آئی کی گارنٹی نہ دی'

لاہور: جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پس پردہ رابطوں کے ذریعے ڈیلز ممکن ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی سے بھی ڈیل ہو گی لیکن وقت کا نہیں پتہ۔

 ایک انٹرویو  میں حافظ حمداللہ نے  کہا کہ بشریٰ بی بی نے ڈیلز کی کوشش کی لیکن چیئر مین پی ٹی آئی کی گارنٹی کوئی نہیں دے رہا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں نواز شریف ہائی جیکر تھے پھر وہ آئے اور وزیر اعظم بن گئے۔

جمیعت علماءاسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے  شکوہ کیا کہ میں پی ڈی ایم کا ترجمان ہوں لیکن افسوس ہے کہ ن لیگ کے کسی فرد نے فون کیا اور نہ ہی عیادت کے لئے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھی پوچھتے ہیں لیگ والے عیادت کیلئے کیوں نہیں آئے، کوئی روایات ہوتی ہے، پیپلز پارٹی پر تنقید کرتا ہوں پھر بھی عیادت کے لیے بلاول تشریف لائے۔ 

مصنف کے بارے میں